اوراد تعلقہ کا کسان سمپرک کیندرمقفل کیاگیا

0
Post Ad

بیدر۔ 17جون (محمدیوسف رحیم بیدری) اوراد (بی) کے کسان کئی دن سے سویابین کے بیج کے لئے کسان سمپرک کیندر کارات اور دن چکر لگارہے تھے۔ وہاں کے افسر کسی نہ کسی بات کا بہانہ بناکر بیج تقسیم نہیں کررہے تھے۔ آج 17/جون کو کافی تعداد میں کسان جمع ہوگئے اوردوپہر میں کسان سمپرک کیندر کو مقفل کرتے ہوئے وہاں کے افسر بھیم کو احتجاجاً بٹھادیا۔ ضلع سے زرعی محکمہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر آنے تک مقفل کیندر کو غیرمقفل نہ کرنے کی بات کہی گئی۔ جناب عظیم بادشاہ بھالکی کے بموجب یہ پروگرام شرنپا پاٹل کی قیاد ت میں ہوااور کافی تعداد میں کسان جمع تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!