بھالکی سے25 بسیں اور اوراد سے 27مقامات کے لئے آمدورفت کاآغاز

0
Post Ad

بیدر۔ 22جون (محمدیوسف رحیم بیدری) کوویڈکی دوسری لہر کودیکھتے ہوئے 22اپریل سے بسوں کی آمدورفت پر روک لگادی گئی تھی۔ لاک ڈاؤن اٹھائے جانے کے اعلان کے دوسرے مرحلہ میں تمام بسوں میں صرف 50فیصد افراد ہی کے لئے نشستوں کااعلان کرتے ہوئے بسوں کی آمدورفت جاری ہے۔ جملہ 117بسوں کے پیش نظر21جون سے 25بسیں بھالکی تعلقہ سے چلائی جارہی ہیں۔ مہاراشٹراور تلنگانہ کو بھی بسیں جارہی ہیں۔ یہ بات بس ڈپو مینجر شریمنت گھنٹے نے بتائی۔ اسی طرح اوراد تعلقہ سے بسیں حیدرآباد، دیگلور، اودگیر، لاتور اور ریاستی کرناٹک کے بیلگام، بنگلور،بلاری سمیت 27مقامات کو بسیں روانہ ہوئیں۔ مسافروں نے کافی اچھا ریسپانس دیا۔ 50فیصد مسافروں کے ساتھ بسیں روانہ کی گئیں۔ یہ بات ڈپو مینجر محمد نعیم نے بتائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!