بیدر ضلع کے BSF جوان کی شہادت پر خراج عقیدت

0
Post Ad

بیدر۔ 7جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر ضلع، تعلقہ اوراد (بی) کے آلور دیہات کے رہنے والے بی ایس ایف جوان بسواراج کو آج فیس بک پر خراج عقیدت پیش کیاجارہاہے۔ ٹیم یووا این جی او کے ڈائرکٹر جناب ونئے مالگے کے بموجب پنجاب میں اپنے فرائض نبھاتے ہوئے وہ کل شب دہشت گردوں کی گولیوں کانشانہ بنے۔جس کی اطلاع رات دیرگئے ملی۔ ہم ان کی آتما کی شانتی کے لئے پرارتھنا کرتے ہیں۔ہمارے ضلع کے نوجوانوں کی قربانیوں کو ہمیں یادرکھنا ہوگا۔ ونئے مالگے کے علاوہ سید احمد مُودّے، اوردیگر نوجوانوں نے بھی بسواراج بی ایس ایف جوان کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ کااظہار کیاہے۔ واضح رہے کہ شہید بسواراج 8سال قبل بی ایس ایف میں بھرتی ہوئی تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!