پرامن طریقے سے بقرعید منانے کی ڈپٹی کمشنر نے دی ہدایت

0
Post Ad

بیدر۔ 11/جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) پولیس افسران اور محکمہ افزائش مویشیاں کے افسران کو آئندہ بقرعید کی تقریبات کے دوران جانوروں کے غیر قانونی ذبیحہ کی روک تھام کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات کرناچاہیے۔ یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر رامچندرن۔ آر۔ نے دی۔ بقرعید کے ضمن میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے ویڈیو کانفرنس ہال میں 9جولائی کو منعقدشدہ اجلا س میں،محکمہ افزائش مویشیاں سمیت مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور بتایاکہ بقرعید کے پیش نظر کسی کو بھی غیر قانونی طور پر جانوروں کی آمدورفت کی اجازت نہیں رہے گی۔ متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو حکومت کے ان قواعد کو نافذ کرنے کے لئے سخت کارروائی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں بقرعیدکا تہوار پر امن طریقے سے منایا جانا چاہئے اور محکمہ پولیس اور محکمہ تعمیرات عامہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ چیک پوسٹوں کی جانچ پڑتال کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ مختلف ریاستوں اور اضلاع سے جانوروں اور اونٹوں کی اسمگلنگ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے کسی بھی شہر، اورٹاؤن میں عید کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس کی روک تھام کے لئے اضافی احتیاط برتنی چاہئے۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمشنر رویند رناتھ انگڈی کو ہدایت دی کہ بیدرشہر میں بھی غیر قانونی طور پر مویشیوں کا ذبح نہ ہو۔اور پرامن طورپر بقرعیدمنائی جائے اس کا اہتمام ہو۔ اس اہم اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس سپرنٹنڈنٹس ناگیش ڈی ایل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ردریشہ گاڑی، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ افزائش مویشیاں روی کمار بورے، چیف وٹرنری آفیسر گوتم آرالی،محکمہ علاقائی ٹرانسپورٹ، محکمہ جنگلات کے افسران سمیت دیگر موجودتھے۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!