قاسماں بی کالونی کے راستے پر سڑک کی تعمیر ضروری

0
Post Ad

بیدر۔ 16جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیض ؒکے عقب میں واقع حضرت قاسما بی ؒ کالونی کوجانے کے لئے جو راستہ ہے، وہ بارش کے سبب اورقبرستان کی حصاربندی کے لئے کھودے گئے گڑھوں کے سبب کافی مخدوش ہوگیاہے۔ پیدل چلنے والوں کو چھوڑئیے، موٹرسائیکل اور کارنشین حضرات بھی یہاں سے گاڑی چلاتے ہوئے خوف کے سائے میں سانس لیتے ہیں۔کیونکہ پہلے تو کیچڑ ہے اور دوسرے حصاربندی کے لئے کھودے گئے گڑھے ہیں۔ اگر گاڑی سنبھل کر نہ چلائی جائے تو حادثہ پیش آسکتاہے۔قاسمابی کالونی کے رہائشیوں کے خوف کودور کرنے کے لئے اور کسی ناگہانی حادثہ سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ اس راستے پر پکی سڑک تعمیر کی جائے۔ حالانکہ یہ کام دوسال قبل ہوجانا چاہیے تھا لیکن ہر بار یہی کہاگیاکہ میونسپل انتخابات ہونے باقی ہیں۔ ا ب جبکہ میونسپل انتخابات ہوکر بھی دوسے زائد ماہ گزر چکے ہیں ایسے میں سڑک کو پختہ نہ کرنا انتظامیہ کی غیردلچسپی کا اظہار ہے۔ اس علاقے کے عوام نے قبل ہی انتظامیہ کو یادداشت پیش کرچکے ہیں کہ نئی سڑک تعمیرکی جائے۔ انتظامیہ اس تعلق سے خاموش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!