وزڈم ادارہ جات کے جوائنٹ سکریڑی جناب صلاح الدین فرحان رشتہ ئ ازدواج میں بندھ گئے

0
Post Ad

بیدر۔ 30جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری)بید رکے معروف وزڈم ادارہ جات کے جواں سال اور ہونہار جوائنٹ سکریڑی محمد صلاح الدین فرحان کل 29جولائی (جمعرات) کی شب حیدرآباد (تلنگانہ) میں رشتہ ئ ازدواج میں بندھ گئے۔ تفصیلات کے بموجب وزڈم انسٹی ٹیوشنس کے سکریٹری محمد آصف الدین اور مینجنگ ٹرسٹی محترمہ بشریٰ جمال کے اکلوتے فرزند محمد صلاح الدین فرحان، ایم بی اے (ایچ آر) جوائنٹ سکریڑی وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدر کا عقد مسعود حیدرآباد کے این آرآئی جناب محمد مکرم صاحب کی دخترنیک اختر ڈاکٹر امیمہ ایم بی بی یس کے ساتھ حیدرآباد (تلنگانہ) مستقرپر انجام پایا۔نکاح کی بابرکت محفل میں بیدر سے نوشہ کے والدین، تایا، تائی، چچااورچاچیاں، پھوپھا پھوپیاں، رشتہ کے بہن بھائیوں،بھابیوں اور بہنوئیوں کے ساتھ دوست احباب اورمذہبی و تعلیمی ہستیاں شریک رہیں اوردولہا دولہن کو دعاؤں سے نوازا۔آج 31/جولائی بروزہفتہ 8بجے شب ولیمہ مسنونہ رائل پیالیس فنکشن ہال، کمبھارواڑہ بیدرمیں دئے جانے کی اطلاع ہے۔ مذکورہ عقد مسعود نوشہ صلاح الدین فرحان کے تایا ابا جناب احمد محی الدین قادری اقبال مؤظف اے ای ای کی زیرسرپرستی، اور والد محترم محمد آصف الدین کی رہنمائی میں انجام پایا۔واضح رہے کہ صلاح الدین فرحان کا تعلق ہندوستان کی معروف اسلامی طلبہ تنظیم ایس آئی او سے ہے۔ وہ گذشتہ کئی سال سے مختلف عہدوں پرفائز ہوکر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے آرہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!