سوشیل میڈیائی نسل کررہی ہے گالیوں کامظاہرہ

0
Post Ad

بیدر۔ 31جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) نئی نسل چنندہ گالیوں کامظاہرہ فن کے نام پر کرنے لگی ہے اوریہ دین ہے سوشیل میڈیاکی۔ سوشیل میڈیا جب سے آیاہے بہت سارے اچھے کام کو آگے بڑھنے کاموقع ملاہے۔ وہیں بری باتوں اور برے کام کو بھی بڑھاوا ملاہے بلکہ بری باتیں اوربرے کام سوشیل میڈیا پر چھاجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ا ن میں سے ا یک برا کام فن کی آڑمیں گالیوں کاگھٹیا مظاہرہ ہے۔ ذومعنی جملوں کے استعمال کو ادب میں بھی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جس کی بدولت مزاح کے دامن میں ذومعنی جملوں کو منہ چھپاناپڑا۔ اسی طرح گالیوں کو فلموں میں پناہ نہیں مل سکی اب ان گالیوں نے سوشیل میڈیا کی چھتر چھایا ڈھونڈلی ہے۔کئی ایک یوٹیوبرسوشیل میڈیاپر گالیاں دے دے کر اپنی ریٹنگ میں اضافہ کرتے ہوئے پیسے کما رہے ہیں۔جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ کسی جاننے والے نے کیا خوب کہاہے کہ گالیاں دے کرپیسے کمانادراصل جسم فروشی ہی کی طرح ہے جس کو کسی بھی طرح کوئی اچھاکام نہیں کہاجاسکتا۔ دوسری جانب شرفاء یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ سیاسی حوالے سے دی جارہی گالیوں کے ساتھ ساتھ ننگی ننگی اور چنندہ گالیاں دینے والے یوٹیوبرس پر بھی پابندی عائد کردیناچاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!