کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کمپنی کے لیے سب سے زیادہ آمدنی لانے پرآر بی رمیش کی تہنیت
بیدر۔ 31جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) بھالکی، اوراداور حیدرآباد روٹ پر کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے لیے سب سے زیادہ آمدنی لانے پربھالکی ڈپو میں کنڈکٹر رمیش کو اعزاز دیا گیا۔جس کے لئے ڈپو منیجر مسٹر شریمنت گھنٹے نے گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔رمیش نے ریکارڈآمدنی 42,791 روپئے پیش کی ہے۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ آمدنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر کلومیٹر آمدنی (EPKM) 51.5 روپے ہے۔ رمیش کا شمار سینئرکنڈکٹر میں ہوتا ہے۔ بیدر ڈپو، ہمناآباد ڈپو میں کام کیا ہے۔ اس وقت بھالکی ڈپو میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی خدمت مثالی ہے۔انچارج راجندر، اسسٹنٹ ٹریفک انسپکٹر ہنمنت، اومکارا، کے ایم پی ایل ماسٹر شانت ویر، ایڈمنسٹریٹر وجے کمار، ڈرائیور سندرراج اور دیانند موجود تھے۔