بیدر کے ممتاز شاعروادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری کے یوم پیدائش پر گلپوشی اورشیرینی کی تقسیم
بیدر۔ یکم اگست (نامہ نگار) بیدر کے بزرگ شاعر جناب محمد کمال الدین شمیم ؔ اوران کے دوست ادیب وشاعر جناب سید لطیف خلشؔ نے بیدر کے جواں سال ادیب وشاعر جناب محمدیوسف رحیم بیدری (المعروف بہ میرؔبیدری)کی رہائش گاہ موقوعہ پتال نگری، گولہ خانہ بیدر پہنچ کران کی گلپوشی کرتے ہوئے شیرینی تقسیم کی۔ اور ان کے یوم ِ پیدائش پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی ان کی صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔ اس موقع پر محمدیوسف رحیم بیدر ی نے دونوں بزرگ شعراء سے اظہا رتشکر کرتے ہوئے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ضلع کے شعرائے کرام سے متعلق مختلف کتابیں تالیف کی جاچکی ہیں۔ اب صرف بیدر مستقر کے شعراء کی بابت کتاب تالیف کرنے کی ضرورت ہے جس میں حال حال میں رحلت کرچکے شعراء ملک محی الدین قادری، باسط خان صوفیؔ، ریحانہ بیگم کے کلام کے ساتھ ساتھ باحیات شعراء کاکلام بھی شامل ہو۔ اس تجویز سے دونوں حضرات نے اتفاق کیا۔ عنقریب کام شروع کرنے کاعزم بھی کیاگیا۔