گرونانک اسکول میں طلبہ کی حلف برداری تقریب
بیدر۔ 10اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) شہر کے نہرواسٹیڈیم کے قریب واقع گرونانک پبلک اسکول میں آج 10اگست 2021کو طلبہ کے نمائندوں کی حلفیہ تقریب کاانعقادعمل میں آیا۔ تقریب کا آغاز شمع روشن کرکے کیاگیا۔ طلبہ نے پریڈ کیا۔ نونامزد ہیڈ بوائے، ہیڈ گرل،اور ڈپٹی ہیڈ بوائے اور ڈپٹی ہیڈ گرل نمائندوں کو ادارہ کی نائب چیر پرسن شریمتی ریشما کور نے حلف دلایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وٹرنری یونیورسٹی بیدر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بی وی شیوپرکاش تھے۔ انھو ں نے اپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ تقریب میں شریک ہوکر مجھے مسرت حاصل ہوئی۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں اچھے شہری بن کرا پنی زندگی کو کامیاب بنائیں۔ تقریب کی صدارت کررہیں محترمہ ریشما کور نے کہاکہ طلبہ کو حوصلہ مند زندگی گذار نا چاہیے۔ ان کا ہدف بڑا رہناچاہیے۔ جن کاکوئی ہدف نہیں ہوتا ان کی ترقی ممکن نہیں۔ والدین کی رہنمائی میں بہتر طریقے سے اسٹڈی کریں۔ طلبہ کو چاہیے کہ وقت کو اپنے حق میں استعمال کریں اس کو نہ گنوائیں۔ اطراف واکناف کاماحول بہتر ہو۔ استاد اور شاگرد کا رشتہ احترام کارشتہ ہے، یہ رشتہ جتنا مضبوط ہوگا اتنے اچھے نتائج آئیں گے۔ اسی طرح جو حلف طلبہ نے لیااس میں کہاگیاکہ طلبہ ملک کامستقبل ہیں۔ اسکول میں خدمت کا آغاز کرتے ہوئے آنے والے دِنوں میں ملک کی خدمت کرنے کاجذبہ بیدار ہوگا۔ پرنسپل این راجو، ریکٹر، پاونا پریہ، امجد علی اور اسکول کا اسٹاف اور طلبہ اس موقع پر موجودتھے۔