بارش کے سبب سڑک کٹ گئی، اوراد۔ہلسور رابطہ ختم

0
Post Ad

بیدر۔ 31اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر ضلع کے ہلسور تعلقہ (مستقر) سے لگاہوا جمکھنڈی پل کاراستہ پیر کو موسلادھار بارش کے سبب ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے بموجب جو سڑک تھی وہ بھاری بارش کے سبب بہہ گئی۔ اور بڑا ساکھڈاپڑنے کے سبب ٹریفک دونوں جانب رک گئی۔ اس طرح ہلسور۔ اوراد سڑک کارابطہ ختم ہوکر رہ گیا۔ اس سڑک کے بارے میں عوامی نمائندوں کو آگاہ کیاگیاتھا لیکن اس کا کوئی حل سامنے نہیں آیااور کل سڑک کٹ کر رہ گئی۔ اسی سڑک کے بارے میں بتایاجارہاہے کہ انچورکے پاس واقع پل کے سبب بھالکی۔ ہلسور راستہ ختم ہوکر رہ گیاہے۔ مقامی افراد خصوصاً وویکانند چاڑکاپورے نے ناقص کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔ اسی طرح ہلسور تعلقہ کے گورٹا(بی) دیہا ت میں بارش کاپانی گھروں میں گھس گیا۔ وہاں کی وارڈ نمبر2میں واقع دلت کالونی میں بارش کاپانی داخل ہونے سے 50مکانات پوری طرح پانی میں تیرنے کی اطلاعات ہیں۔ سندیپ کمار نے شکایت درج کرائی ہے جس پر پی ایس آئی گوتم گتہ دار نے کالونی کادورہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!