منااکھیلی سی ایچ سی میں ایوشمان بھارت اسکیم کاآغاز کرنے یادداشت پیش
بیدر۔ 23ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) آج 23ستمبر کو منااکھیلی گرام پنچایت کے ساکنان اور نائب صدروچند اراکین نے مل کر سی ایچ سی منااکھیلی کے میڈیکل آفیسر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ آیوشمان بھارت اسکیم کامنااکھیلی طبی مرکز میں دوبارہ آغاز کیاجائے۔ جناب سید عابدعلی حوالدار منااکھیلی،جناب سید قدیر نائب صدرگرام پنچایت منااکھیلی، جناب سید مبین رکن گرام پنچایت منااکھیلی، محمد قدوس واحدعلی ناگن کیرا رکن گرام پنچایت منااکھیلی اور مستان ناگن کھیری نے اپنی دستخط کے ساتھ دی گئی یادداشت میں بتایاہے کہ دیہی علاقے میں مریضوں کی آسانی کے لئے آیوشمان بھارت اسکیم جاری کی گئی تھی۔ منااکھیلی کے سی ایچ سی میں بھی یہ اسکیم پہلے ہی جاری وساری تھی جس سے غریب مریضوں کامفت علاج ہواکرتاتھا۔ کئی ایک اسباب کی بناپر یہ اسکیم بند ہوچکی ہے۔ ہم تمام افراد اپیل کرتے ہیں کہ غریب مریضوں کی سہولت کے لئے براہ کرم آیوشمان بھارت اسکیم دوبارہ شروع کی جائے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیرلشکری نے دی ہے۔