منگلور بنیاد ادارہ Expert کے طلبہ نے K-CETمیں حیرت انگیز کامیابی درج کی

0
Post Ad

بیدر۔ 23ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) ریاست کرناٹک کاساحلی ضلع منگلور تعلیمی ترقی کے لئے اپناایک مقام رکھتاہے۔ یہاں کاExpert نامی تعلیمی ادارہ نے CET-2021میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ ادارہ کے مطابق پی یوسی سائنس سال دوم کے سالانہ امتحانات کے بعد ہونے والے K-CETامتحان کے 5کیٹگریز میں ان کے ہاں تعلیم حاصل کرچکے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔امسال 19,17,16,13,12,7,4,3,2اور 20واں رینک حاصل کرنے والے تمام طلبہ ایکسپرٹ تعلیمی ادارہ سے ہیں۔ ریتھم بی نے ایگریکلچر بی ایس سی میں دوسرا، بی وی ایس سی اور بی این وائی ایس میں تیسر ا،فارمیسی میں 10واں اور انجینئرنگ میں 13واں رینک حاصل کیاہے۔ تیجس نامی طالب علم نے بی ایس سی اگریکلچر میں چوتھا رینک حاصل کیاہے۔ سنجنا کامت پنچمل طالبہ نے ایگری بی ایس سی میں 7واں رینک حاصل کیاہے۔ حیرت تو اس وقت ہوتی ہے جب Expert نامی یہ ادارہ اپنے طلبہ کے نتائج بتاتے ہوئے کہتاہے کہ امسال 10 ٹاپ طلبہ میں سے 6طلبہ ہمارے ادارے کے ہیں۔جملہ 50میں سے 41رینک ہمارے طلبہ نے حاصل کئے ہیں۔ ٹاپ 75میں سے پورے 75طلبہ ہمارے ادارے کے تربیت یافتہ ہیں۔ 150میں سے 102طلبہ اسی ایکسپرٹ ادارے کے ہیں۔ 200ٹاپ طلبہ میں سے 133اور 300ٹاپ طلبہ میں سے 179طلبہ ہمارے ادارے کی دین ہیں۔ایکسپرٹ ادارہ کے یہ نتائج حیرت انگیز ہیں۔ زائد تفصیلات کے لئے 9643407696 پر رابطہ کرنے کی بات ادارہ نے بتائی ہے۔ جوطلبہ لانگ ٹرم کلاس روم کوچنگ NEET 2022حاصل کرنا چاہتے ہیں توایسے طلبہ کے لئے 26ستمبر، 4اکٹوبر اور 10اکٹوبر سے کلاسیس شروع کی جارہی ہیں۔ K-CET2022کے لئے بھی طلبہ رجوع کرسکتے ہیں۔ یاپھر ویب سائٹ expertclasess.org پربھی لاگ ان کیاجاسکتاہے۔واضح رہے کہ مذکورہ دعویٰ ایکسپرٹ ادارہ کا ہے۔ جس کے لئے انھوں نے اپنے ویب سائٹ کو استعمال کیاہے اور اشتہارات سے بھی کام لیاہے۔ اس دعویٰ کو ثابت کرنے کی کوئی ذمہ داری اخبارات، چینل یا اس کی تشہر کرنے والے کسی شخص پر عائد نہیں ہوتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!