منااکھیلی میں ضیاء الدین تحصیلدار کی وداعی تقریب
بیدر۔ 11/اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری) آج مناایکھلی کے آئی بی (مسافر بنگلہ) میں چٹگوپہ کے تحصیلدار جناب محمد ضیاء الدین کی وداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے محمدضیاء الدین نے کہاکہ ملازمت میں کوئی مستقل نہیں ہوتا۔ جب کبھی حکومت کا آرڈر ہوتاہے ایک مقام سے دوسرے مقام ہجرت کرنی ہی پڑتی ہے۔ یہی ملازمت کا اصول ہے۔ اس ملازمت کے دوران اچھے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے۔ کئی اچھے لوگ چٹگوپہ تعلقہ میں مجھے ملے۔ ان میں ایک نام نوجوان صحافی عبدالقدیرلشکری کا بھی ہے۔ لشکری نے میرے ہرکام میں تعاون کیا اور میرے کاموں کی تعریف کی۔ میں انہیں اپنابھائی سمجھتاہوں۔سید قدیرنائب صدر گرام پنچایت مناایکھلی،جناب سید خیرالدین حوالدار نمائندہ رکن تعلقہ پنچایت چٹگوپہ، جناب محمد معراج سابق صدر گرام پنچایت مناایکھلی، جناب محمد معراج ناگنکھیری سابق رکن گرام پنچایت مناایکھلی.اورعبدالقدیر لشکری نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور محمدضیاء الدین تحصیلدار کے کام کی تعریف کی اورکہاکہ جناب ضیاء الدین صاحب نے لاک ڈاون میں بھی اچھا کام کیاجب کہ افسران کی جانب سے اچھے کام کی سخت ضرورت تھی۔ اللہ انہیں اور ترقی عطا فرماے۔بیدر ضلع کے بہت ہی بہترین آفیسر کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔تحصیلدار کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ آج کی اس تقریب میں مذکورہ افراد کے علاوہ محمد نصیر ڈپٹی تحصیلدار بیملکھڑا، وٹھل تلاٹی مناایکھلی، سید مبین رکن گرام پنچایت،محمد ظہیر رکن گرام پنچایت، سید خلیل حوالدار،سید متین، محمد کریم، سید منظور. اور دوسرے لوگ بھی موجود تھے.