بھالکی میں خون کاعطیہ کیمپ کاانعقاد

0
Post Ad

بیدر۔ 29/اکتوبر (پریس ریلیز) بھالکی تعلقہ ضلع بید رمیں کنڑی اداکار پنیت راج کمار کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خون کاعطیہ کیمپ رکھاگیا۔ اس کیمپ کو بھالکی کے BKITکالج میں رکھاگیاتھا۔ جس کاافتتاح ڈاکٹر گیتا کھنڈرے نے کیا۔ ساگر کھنڈرے نے کہاکہ کنڑی فلم اداکار پنیت راج کمار کوکھوکر ایک سال ہوا۔ وہ فلم ایکٹر ہی نہیں ایک اچھے انسان بھی تھے۔ انھوں نے غریب اور یتیم بچوں کے علاوہ لڑکیوں کے لئے بھی کافی مدد کی۔ یتیم خانوں کے ذریعہ عوام کی خدمت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجندر جادھو، شیتل چوہان رکن ضلع پنچایت، پروفیسر ناگشٹی برادار، پروفیسر ایس کے وائراگے، ایم ڈی ہوننا، پروفیسرپرمیشور پاٹل موجودتھے۔ کہاجاتاہے کہ اس کیمپ کو کانگریسی کارکنوں کی تائید حاصل تھی۔جملہ کتنے افراد نے اپنے خون کاعطیہ کیا، یہ نہیں معلوم ہوسکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!