بسوا کلیان میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن بنگلور کے فاصلاتی تعلیم کے امتحانات

0
Post Ad

 بسوا کلیان: محمّد نعیم الدین کی اطلاع کے مطابق بسوا کلیان میں مسلم تعلیمی اداروں میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن بنگلور کے تحت چلائے جانے والے فاصلاتی تعلیم, اِسلامی کورس کو لےکر داخلے ہوئے تھے۔۔اتوار 12فروری 2023 کو ریاست کرناٹک میں ایک ہی دن امتحانات منعقد ہوئے جس میں طلبہ نے بہت ہی پرسکون ماحول میں بیٹھ کر صاف اور شفاف طریقے سے امتحانات لکھے ۔ذکری اُردو پرائمری اسکول, ذکری اُردو ہائی اسکول,ایج پبلک اسکول, نوبل پبلک اسکول, مدینہ پبلک اسکول,فرنٹیئر پبلک اسکول, iica کالج ,لٹل فلاور پبلک اسکول, سرکاری مولانا آزاد اسکول, نالیج پارک پبلک اسکول,روشن پبلک اسکول موضع رجيشور,اقبال پٹیل پبلک اسکول موضع هلسور,گورنمنٹ اُردو پرائمری اسکول موضع يرنڈی, اورگورنمنٹ اُردو اسکول, موضع مٹالا, الحمدُ اللّہ تمام مراکز میں طلباء و طالبات امتحانات لکھتے ہوئے ۔ کچھ طلبہ غیر حاضر بھی رہے ہیں۔اس کو نوٹ کرلیا گیاہے ۔محمد یوسف الدّین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان کی نگرانی میں امتحان سکاؤٹ کی حیثیت سے مجاہد پاشا اور خلیل احمد صاحب نے امتحانات مراکز پہنچ کر جانچ کرتے ہوئے ۔صاف اور شفاف امتحانات ہونے پر توجہ کی گئی ۔واضح رہے کہ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن بنگلور کے فاصلاتی طرز پر بچوں کی پڑھائی ہوتی ہے اور بنیادی اسلامی معلومات سے آگہی بھی کی جاتی ہے ۔ جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کے زیرِ نگرانی چلائے جانے والے کورسس اُردو زبان کے علاوہ کنڑ, ہندی, اور انگریزی میں ہوتے ہیں اور بہت سے طلبہ کتابیں خرید کر پڑھائی بھی کرتے ہیں ۔محمّد فاروق نٹور مقامی ناظم شعبہ تعلیماتِ نے امتحانات منعقد کرنے پر سنٹر کے آرگنائزر, صدر اساتذہ, اور انتظامیہ کا شُکریہ ادا کیا ہے اور اسلامی بنیادی تعلیمات اور اسلامی تاریخ کو عام کرنے میں تعاون کرنے کی درخواست کی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!