بسواکلیان مدرسہ دار العلوم خیر الانام میں طلباء کی دستار بندی تقر یب
بسواکلیان۔نامہ نگار(محمد نعیم الدین چابکسوار)۔ مدرسہ دار العلوم خیر الانام کھنکا جھنڈا بسواکلیان میں گزشتہ دنوں فارغ و تحصیل طلباء کی دستار بندی تقر یب منعقد کی گئی،جسکی صدارت محمد عتیق احمد قاسمی بانی و ناظم جا معہ گلشن ِخیر النساء و خطیب مسجد الٰہی،شانتی نگر ظہیر آباد نے کی۔جبکہ اس جلسے میں نامور علماء،مختلف مساجد کے آئمہ اکرام اور مختلف مکاتبِ فکر کیافراد نے شر کت کی۔اس با بر کت تقر یب میں پانچ خوش نصیب حفاظ اکرام حافظ محمد محسن ولد محمدغوث الدین گلبر گہ،حافظ محمد عدنان ولد محمد تاج الدین صاحب بسواکلیان،حافظ محمد نواز احمد ولد محمد ظہور الدین صاحب بسواکلیان،حافظ محمد احتشام ولد محمد مشاق صاحب چودھری بسواکلیان،حافظ محمد صادق ولد محمد نظام الدین صا حب گلبر گہ کی دستار بندی انجام دی گئی۔تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے مو لانا یو سف صاحب مدرسہ ہذا کی ابتدائی سالوں سے امسال تک کی تفصیل بیان کی اور دینی خدمات پر فائز اساتذہ کرام اور مدرسہ کے دیگر منتظمین کو خراج تحسین پیش کی۔مو لانا محمد عتیق احمد قاسمی نے اپنے صدارتی بیان میں حضرت اورنگ زیب کا واقعہ بیان کیا،کہ آپ نے اپنے فر زند کو مکمل حفط قرآن کے بعد اپنے والد شا جہاں سے ملا قات کر کے بتا یا کہ آپ کے پو تے نے حفظ مکمل کیاہے،اس پرشاہ جہاں نے کہا کہ پوتے کے تکمیل حفظ قرآن سے مجھے کیا ملے گا؟،تب اورنگ زیب نے شنہشاہ ہو تے ہوئے بھی قرآن حفظ کر کے ان کے والد کو خوش خبری دی۔قرآن مجید حفظ کرنا ایک عبادت ہے جسکا اجر دنیا اور آخرت میں دیا جائے گاجبکہ حفظ قرآن کرے اور اس پر عمل کرے اس کے والدین کونور کا تاج پہنا یا جائے گا،جسکی روشنی سورج جیسی ہوگی،اس کے والدین کودو ایسے لباس پہنائے جائیں گے کہ پوری دنیا بھی اس کے برابر پہنچ نہیں سکے گی۔حافظ اسحاق صاحب نے پروگرام کی کاروائی چلائی۔یاد ہو گا کہ اس مدرسے کیلئے مر حومہ خواجہ بانو زوجہ محمود صاحب کوتوال گلی کلیانی شر یف میں اپنے حصے میں آئی زمین 2ایکر 14گمٹے مدرسہ اور مسجد کیلئے وقف کی۔جسکے بعد ان کے داماد مرحوم سبدر علی اور ان کے سا تھیوں نے مسجد کی بنیاد ڈالی تھی اور آج الحمد اللہ آج یہ مدرسہ عوام کی دینی ضروریات کو پورا کررہا ہے۔مو لا نا حا فظ افضل سعادتی،شیخ اعجاز لاتورے،حاجی نظیرالدین صاحب،سمد بھائی باگ، اور دیگر اساتذہ نے اس دستار بندی میں بھر پور حصہ لیکر اس کو کا میاب بنایا۔