رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ہمناآباد چاپٹر کا 01 / اکٹوبر 2024 کو شہر کے سوپر فنکشن ہال میں تجارتی اجلاس۔ 300 سے زائد تاجروں کی شرکت متوقع
بسواکلیان: (نامہ نگار ) انجینئر عبدالفہیم ساجد آرگنائزر کی اطلاع کے مطابق رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ہمناآباد چاپٹر کا 01 / اکٹوبر 2024 کو شہر کے سوپر فنکشن ہال میں تجارتی اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے۔۔ جس میں تقریبا “ 300 سے زائد تاجروں کی شرکت متوقع ہے۔ ہمناآباد شہر میں تجارت کا یہ نیا موقع ہے جس میں تاجر حضرات اپنے اپنے شعبے کا تجارتی مظاہرہ کریں گے۔اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی مولانا محمد یوسف کننی صاحب سیکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹکا، اور جناب سید ممتاز منصوری صدر RCCI کرناٹک چاپٹر شریک اجلاس رہیں گے۔اس کے علاوہ بنگلورو ، گلبرگہ اور بیدر سے ماہر بزنس مین شرکت کررہے ہیں۔- لہذا شہر ہمناآباد کے تاجروں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ اس تجارتی اجلاس کو ہمناآباد میں عبدالفہیم ساجد اور عبدالناصر چودھری دیگر اداروں کے اشتراک سے آرگنائز کریں گے۔