بسواکلیان میں کیرئیر گائیڈنس و پیرینٹنگ پروگرام

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار) بسوا کلیان میں ایک روزہ کیریئر گائیڈنس و پیئریٹننگ پروگرام 11 مئی 2024 بروز ہفتہ , بمقام: سبھا بھون، بسوا کلیان، صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک رکھا گیا ہے جس کو ملک بھر سے ماہرین تعلیم (موٹیویشنل اسپیکر) فیضان مصطفیٰ (وائس چانسلرچانکیا لاء یونیورسٹی بہار)، لکھن سنگھ دلدار سنگھ راتھوڈ بسوا کلیان(یو۔پی۔ایس۔سی رینک ہولڈر-756) ،محمد تنویر احمد صاحب دہلی,ڈاکٹر عبدالقدیر سیکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر ساجد حسین صاحب اُتر پردیش، نجم الدین صاحب کے علاوہ دیگر مقررین بھی خطاب فرمائینگے ۔بسوا کلیان کے سبھی عوام میں تعلیم سب کے لئے، گرایجویشن سب کے لئے مقصد کے تحت تعلیمی اداروں,اور گھر گھر سروے کرتے ہوئے تعلیم سے متعلق بیداری لائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند کے چار سالہ پالیسی کے تحت تعلیم کو عام کرنے کے مقصد کو لیکر بسوا کلیان میں سال بھر تعلیمی بیداری مہم منائی جارہی ہے، اِسی کے تحت اس ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد 11 مئی ، بروز ہفتہ سبھا بھون بسوا کلیان میں کیا جارہا ہے ۔
جس کے مقاصد درج ذیل ہیں:
1) مسلمانوں کی مثبت تصویر سامنے آئے۔
2) امت میں ہر ایک فیملی کا مزاج یہ بنے کے اُن کے گھر کا ہر فرد کم از کم گریجویٹ ہو۔
3) ملت کا ہر فردتعلیم حاصل کرکے اپنی فیملی کو سپورٹ کرتے ہوئے زکوٰۃ دینے کا حقدار بنے، اس سے بڑھ کر ملت میں خدمت خلق کا کوئی کام نہی ہوسکتا۔جس سے ہماری معیشت ، تہذیب اور اخلاق کی مثبت تصویر لوگوں میں پروان چڑھے۔
4) والدین اپنے بچوں کی پڑھائی پر اپنی خون پسینے کی آمدنی کا زیادہ سے زیادہ حصہ اپنے بچوں پر خرچ کرنے والے بنیں۔
5) والدین اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح نبھائیں، تعلیمی اداروں کو تقویت دینے والے بنیں، بچوں کی تربیت و اسکولی تعلیمی میٹنگس میں والد بھی اپنا کردار ادا کریں، informed فیصلے لیں، بچوں کی upbringing بہتر سے بہتر کریں۔
انہی مقاصد کے حصول کے لئے آئندہ 11 مئی 2024 کو کریئر گائیڈنس و پیئریٹننگ: آسماں اور بھی ہیں عنوان پر ایک روزہ کانفرنس،سبھا بھون، بسوا کلیان میں منعقد ہے ، کانفرنس کا مقصد ہے کہ ملت اسلامیہ کے نوجوانون اور طلبہ و طالبات کو اپنے پنے فیلڈ کے ماہرین سے متعارف کروانا اور ان سے کرئیر کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ موٹیویشن دلانے کی کوشش کی جائیگی ۔ لہذا برادران ملت کے طلبہ و طالبات, والدین و سرپرست اور معززیں سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس ایک روزہ کانفرنس میں شرکت کرکے اسکے مقاصد کے حصول میں اپنا رول ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!