ذکریٰ اُردو اسکول بسواکلیان میں 75 امروت مہا اتسو جشن یوم آزادی تقریبا انعقاد

0
Post Ad

بسواکلیان : 75 ویں یوم آزادی ہند (امروٹ مہا اتساؤ) کے موقع پر شہر کے ذکریٰ اُردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول میں یوم آزادی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ قرات کلام پاک کے بعد ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب صدر ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی کے ہاتھو پرچم کشائی عمل میں آئی۔ انہوں نے اس موقع منعقد تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مجاہدین آزادی اور ان کی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ جناب حافظ سید کلیم اللہ معلم مدرسہ ہذٰا نے استقبالیہ کلمات کےساتھ آزادی ہند کے تاریخی پس منظر پر بھی روشنی ڈالی  ۔ محمد نعیم الدین صاحب ایڈمینسٹریٹر اسکول ہذا نے افتتاحی کلمات  کرتے ہوئے کہا کہ 75ویں یوم آزادی ملک بھر میں بڑے ہی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ انہوں نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تمام شرکاء کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ جناب مجاہد پاشاہ قریشی جنرل سیکریٹری ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی نے  کہا کہ اس ملک کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہماری ہے ۔ سماج میں محبت، اخوت بھائی چارہ کا پیغام عام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہر شہری کو باوقار زندگی گذارنے کا حق ہے۔  طلبہ نے آذادی ہند پر جوش و خروش  بتاتے ہوئے, ادبی و ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں۔ ذکری ہائی اسکول کےطالبات  دسویں جماعت سال 2022 میں اول, دوم اور سوم درجہ رینک کو سوسائٹی کی طرف سے نقد انعامات بھی دیئے معلمات کی طرف سے مضامین میں بھی اچھے نمبرات سے کامیاب طالبات کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا, اس موقع پر وسیمہ بیگم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے, طلبہ و طالبات کے علاوہ تمام اساتذہ نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا رول ادا کیا۔ عبد المقیم صاحب , مولوی غلام رسول صاحب کے علاوہ محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر معلمہ ہائی اسکول , وسیم سُلطانہ صدر معلمہ پرائمری اسکول اسٹیج پر تشریف فرما تھے, اس موقع پر شگفتہ خانم صاحبہ, رسول بی, عبد القادر صاحب, منیر باشا, تقدیس فاطمہ,  اولیاء پاشا, عرفان صاحب, تسلیم بیگم, اسماء تحریم, تقدیس انجم اور  دیگر اسٹاف نے یومِ آزادی تقریب  میں بھر پور تعاون کیا اور اس تقریب میں موجود رہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!