صحت اور ورزش کی کتابچہ کا رسم اجرا

0
Post Ad

بنگلور: (نامہ نگار)جماعت اسلامی ہند کرناٹکا ملی امور کی جانب سے صحت و ورزش کے عنوان پر ایک کتابچہ کا رسم اجراء محترم امیر حلقہ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد صاحب کے ہاتھوں شفیع باغ میں عمل میں آیا۔اس موقع پر جناب محمد اطہراللہ شریف صاحب سابق امیرحلقہ بھی موجود تھے۔محمد یوسف کنی سیکریٹری حلقہ نے بتایا کہ اس چھوٹے سے کتابچہ میں صحت کی اہمیت اور ورزش کی ضرورت پر اہم باتوں کا ذکر ہے۔ ورزش کے 39 تصاویر بھی موجود ہیں۔صرف 10روپئے اس کی قیمت ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بالخصوص وابستگان جماعت بالعموم مسلمان اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے‌ ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!