پیرکو چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی، مسلم کمیونٹی کے ساتھ مل جل کر دھوم دھام سے منائی جائے گی:بالاجی چینڈکاپورے

0
Post Ad

بسواکلیان۔ (نامہ نگار) 19/فروری بروزپیر صبح 9بجے چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر ایک عظیم الشان جلوس بسواکلیان قلعہ سے نکالاجائے گا۔ گاندھی چوک، امبیڈکرسرکل اور بسویشور چوک سے ہوتاہوا یہ جلوس شیواجی پارک پہنچے گا۔ چوں کہ سال 2005 سے یہ تقریبمنائی جارہی ہے جس میں سبھی طبقات کے لوگ صاف دلی کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ مسلمان، دین دلت، اور مراٹھابھائی مل جل کر آپسی بھائی چارے کے ساتھ شیواجی جینتی بسواکلیان شہر میں مناتے ہیں۔ یہ بات بالاجی چینڈکاپورے ڈائرکٹر /سکریڑی شری چھترپتی شیواجی مہاراج سیواسنگھ، شیواجی چوک، بسواکلیان نے کہی۔ اورآگے بتایاکہ کچھ سیاسی جماعتیں شیواجی مہاراج کو ہندوؤں کاراجا کہہ کر ان کانام غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ صرف ہندوہی نہیں، بلکہ سبھی طبقات کوایک ساتھ لے کر چلے تھے۔جن میں مسلم کمیونٹی بھی شامل رہی۔ بالاجی چینڈکاپورے کاکہناتھاکہ شیواجی مہاراج نے سمانتا (مساوات) کی لڑائی لڑی۔ بھارت کو وہ آزاد دیکھنا چاہتے تھے۔ موصوف نے کہاکہ ہرسال مسلمان بھائی بڑی تعداد میں شیواجی جینتی تقریب میں شریک ہوتے ہیں۔ میری سبھی طبقات سے گزارش ہے کہ وہ اس جلوس میں بڑی تعداد میں شریک ہوں۔ شیواجی چوک پر جلوس ایک بجے پہنچے گا اس کے بعد بی کے ڈی بی بھون میں ایک عظیم الشان اجتماعی تقریب ہوگی۔زائد تفصیلات کے لئے8197271222 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شیواجی جینتی کے موقع پر مختلف طبقات کے لوگوں کو اونچا عمامہ باندھاجاتاہے۔ شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ دیگر طبقات کی عزت افزائی کی جاتیہے۔ بسواکلیان کے باہر سے بھی لوگ اس جلوس اور جلسہ میں قابل ذکر تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!