پروفیسر عبدالحمید اکبر ایچ اوڈی فارسی واردو کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ کی جانب سے تہنیت

0
Post Ad

گلبرگہ۔ 4/فروری (راست) پروفیسر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ ئ اردو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ اور انکے نواسے حسین باباMBAنے اپنے دولت کدہ پرخواجہ فریدالدین انعامدار کی اردو خدمت کو سراہتے ہوئے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کو تہنیت پیش کی۔اور بتایاکہ 26/جنوری 2023؁ء کو گلبرگہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے دیاگیا کلیان کرناٹک علاقائی ایوارڈ خواجہ فریدالدین اور اہلیان ِاردو کے لئے فخر کی بات ہے۔ پروفیسر عبدالحمید اکبرنے خواجہ فریدالدین انعامدار کی صحت میں اضافہ اورمال ومنال میں برکت کے لئے دعا کی۔اور حوصلہ دیاکہ وہ اسی طرح اردو کی خدمت کرتے رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!