بسوا کلیان کے سبھا بھون میں ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ کی خدمات پر تہنیت
بسواکلیان (نامہ نگار) ٹیچر ڈے یعنی سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر سرواپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر سبھا بھون بسواکلیان میں محکمہ تعلیمات بسوا کلیان کے زیر اہتمام ” یوم اساتذہ تقریب ” منائی گئی۔ اس تقریب کی سرپرستی شری چننا ویر شیواچاریہ ہارکوڈ سومی اور تقریب کی صدارت مسٹر شرنو سلگر ایم ایل اے بسواکلیان نے انجام دی۔ مہمان خصوصی میں ایشور کھنڈرے ریاستی وزیر جنگلات اور مسٹر رحیم خان ریاستی منسٹر برائے حج و میونسپل ایڈمنسٹریشن اور مرکزی وزیر مسٹر بھگونت کھوبا کے علاوہ کمشنر بسواکلیان , شری ارویند کمار ارلی ایم ایل سی بیدر, کے علاوہ ڈی ڈی پی آئ بیدر جناب سلیم پاشاہ , شری سی جی ہلاد,بلاک ایجوکیشن آفیسر بسواکلیان , اور تحصیلدار بسواکلیان شامل تھے۔ اس موقع بسواکلیان کےالامین انگلش میڈیم ہائی اسکول کو ایس ایس ایل سی % 100 نتائج کی سند سے سرفراز کیا گیا ساتھ ہی اسکول کے پرنسپل مسرس عائشہ تبسم کی خدمات کی دوران تقریب ستائش کی گئی اور شال پوشی و گلپوشی کے ساتھ توصیفی سند بھی عطا کی گئی۔ اس موقع پر جناب فصیح الدین چودھری صدر الامین انگلش میڈیم بسواکلیان کے علاوہ اسکولی اسٹاف بھی موجود تھا۔ اس موقع پر مسرس عائشہ تبسم کو کرناٹک پرتیبھا اکیڈمی بنگلورو کی جانب سے بیسٹ پرنسپل نیشنل ایوارڈ ملنے کا بارہا ذکر کیا گیا۔ اور بسواکلیان ٹیچرس ڈے سمیتی کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر تعلقہ سطح کے تعلیمی افسران بی آر سی, سی آرپی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔