کالج کے اساتذہ کی طلبہ و طالبات پر خصوصی توجہ سیاسٹڈی کے ساتھ ساتھ طلبہ کی محنت و لگن ہی سے کامیابی ممکن تہنیتی تقریب سے ماہر تعلیم و دیگر مقررین کے اظہار خیال،کریسنٹ پی یو کالج بسوا کلیان کے 12 سے زائد طلبا نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی پر تہنیتی تقریب

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار) بسوا کلیان شہر کے مشہور و معروف کریسینٹ پی یو کالج آف سائنس کے طلبہ و طالبات کی نیٹ امتحان میں نمایاں کارکردگی پر، بسوا کلیان کے ورشا فنکشن ہال میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں طلبہ و طالبات کے ساتھ سرپرست و والدین کی کثیر تعداد شریک رہی, اس موقع پر محمد آصف علی سرنے مہمانان کا استقبال کیا۔محمّد زبیح جھاریگھر،پرنسپل کریسنٹ پی یو کالج، نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج ہذا میں ہر سال مسلسل کامیابی ملنے پر مبارکباد پیش کیئے اور کالج کی ترقی و ترویج اور آگے بڑھنے میں اساتذہ کی لگن و محنت کو سراہا۔اس موقع پر مہمانان علی صاحب سرکل انسپکٹر بسوا کلیان،راجو بی بنکر کمشنر بلدیہ بسوا کلیان، شری چندر کانت شاہ بادکر،ddpu بیدر،منہاج الدین بھولے صدر ٹرسٹ و لیکچررنے خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات كو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ طلبہ کی انتھک محنت و کوشش سے ہی آپ کی کامیابی اور اونچی اُڑانگ ہے اور اسی طرح مستقبل میں آپ اپنے مقصد کو پا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ والدین و سرپرست کا نام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر طالب علم، والدین کی خدمت کرتے ہوئے,اخلاق و کردار کو سنبھالے گا تو،مستقبل روشن ہونے کے ساتھ مُلک کی ترقی و خوشحالی بھی ہوگی واضح رہے کہ کریسنٹ پی یو کالج کی بہت زیادہ کوشش،طلبہ پر خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے طلبہ و طالبات کو MBBS، کے علاوہ انجینئرنگ،ڈینٹل کالج اور دیگر دوسرے ٹیکنیکل کورسس میں بھی ملک کے بڑے بڑے شہروں کے گورنمنٹ کالج میں داخلے ملتے ہیں جہاں طلبہ پڑھائی کررہے ہیں۔اس موقع پر کالج انتطامیہ مزمل جھاریگر ٹرسٹی، احتشام اختر کے علاوہ ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب،خلیل احمد گوبرے، ذوالفقار احمد, ڈاکٹر نور الٰہی،شری جئشن پرساد سر، و دیگر بسوا کلیان کے ملّی جذبہ اور سماجی شعور رکھنے والے حضرات موجود تھے ۔آخر میں نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی اور اس نیٹ امتحان کی محنت کرانے والے لکچرار کو بھی شال پوشی اور گل پوشی سے تہنیت پیش کی گئی۔ پروگرام کی نظامت محمد نواز سر نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!