محمد عبداللہ مدثر سی آرپی شاہ گنج بیدر کی تہنیت

0
Post Ad

بیدر۔ 30/ستمبر (پریس نوٹ)اُردو سی آرپی شاہ گنج بیدر جناب محمد عبداللہ مدثر نے 29/ستمبر کو روٹری کلب آف بیدرفورٹ کی جانب سے کمپیوٹرکی بنیادی تعلیمات سے متعلق منعقد کئے گئے ایک روزہ ورکشاپ میں حصہ لے کر پانچ ٹاپ اساتذہ میں پہلامقام حاصل کیا۔ جس کی مسرت میں آج اردوکے ممتاز شاعر ڈاکٹر واری ؔسنیل پنوارIFS، چیف آف فاریسٹ، کلبرگی ریجن، کرناٹک نے جناب عبداللہ مدثر کی رہائش گاہ موقوعہ نورخان تعلیم بیدر پہنچ کر شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ انھیں تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر عبداللہ مدثر کے والد اور اردو کے ممتاز ادیب جناب عبدالمقتدرتاج ؔ کی بھی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ ان کے یوٹیوب سے متعلق تخلیقی کام کو اس طرح سراہاگیا۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدری اور نوجوان صحافی سراج الحسن شادمان بھی موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!