بسواکلیان کے عالمی مشاعرہ میں اردو صحافیوں کو تہنیت

0
Post Ad

بسوا کلیان:(نامہ نگار)سبھا بھون,تھیر میدان, بسواکلیان ضلع بیدر میں کل رات نہایت عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوئے عالمی مشاعرہ میں اردو کے 2 نامور صحافیوں کو نہایت باوقار طریقے سے تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی ادبی تعلیمی سماجی فلاحی خدمات کا اعتراف کیا گیا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ اور عبدالعلی نیوز ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر کو انجمن فروغ اردو ادب بسواکلیان,کرناٹک ٹیکنو کریٹس اسو سی ایشن بسواکلیان اور اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بسواکلیان کی جانب سے گرانقدر خدمات کے اعتراف پر مشتمل سپاسنامہ کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی شری سوامی ہوا ملیناتھ عبدالمنان سیٹھ بیدر ایم جی مولے سابق ایم ایل اے بسواکلیان شریمتی مالا بی نارائن سابق ایم ایل اے بسواکلیان ملیکارجن کھوبا سابق ایم ایل اے بسواکلیان عبدالرزاق عرف بابا چودھری چیرمین اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بسواکلیان اور اسلم دانش صدر انجمن فروغ اردو ادب بسواکلیان نے اردو صحافیوں عزیز اللّٰہ سرمست اور عبد العلی کو تہنیت پیش کی یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علاقہ کلیان کرناٹک سے صرف 2 اردو صحافیوں عزیز اللّٰہ سرمست گلبرگہ اور عبد العلی بیدر کو عالمی مشاعرہ میں تہنیت کی پیشکشی کیلئے منتخب کیا گیا عالمی مشاعرہ میں کینڈا جدہ نیپال کے علاوہ۔ہندوستان کے نامور 18 شعراء نے کلام سنایا جبکہ مقامی فنکار شیوانی سوامی اور فلم و اسٹیج کی مشہور و معروف گلوکارہ سہانہ سید نے موسیقی کے ساتھ کلاسیکی و صوفیانہ کلام پیش کرتے ہوئے خوب داد و تحسین حاصل کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!