آج پیر کو کانگریس پارٹی کا”عزم ِ نو“ضلعی سطح کیمپ

0
Post Ad

بیدر۔ 3/جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) ضلع کانگریس کمیٹی نے پیر (4 جون) کو شہر کے جھیرا کنونشن ہال میں ضلعی سطح کے ”عزم نو“ کیمپ منعقد کیاہے۔ جس کارجسٹریشن صبح 8.30 بجے ہوگا، پرچم کشائی صبح 9.30 بجے رہے گی۔، سیوادل کی جانب سے سلامی اور صبح 10 بجے افتتاحی تقریب ہوگی۔کے پی سی سی کے کارگزار صدر ایشور کھنڈرے جو کہ بھالکی کے ایم ایل اے بھی ہیں،”عزم نو“ کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ کے پی سی سی بیدر ڈسٹرکٹ انچارج ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، ایم ایل اے راج شیکھرپاٹل، رحیم خان، سابق ایم پی نرسنگ راؤ سوریہ ونشی، قانون ساز کونسل کے اراکین اروند کمار رالی، ڈاکٹرچندر شیکھر پاٹل، بھیم راؤ پاٹل، کونسل کے سابق اراکین وجے سنگھ، کے۔ پنڈلک راؤ شرکت کریں گے۔ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر بسوارا ج جابشٹی صدارت کریں گے۔ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری دتاتری مولگے نے بتایا کہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدیداران، ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداران، بلاک کانگریس، فرنٹ لائن یونٹ کے صدر، کوآرڈینیٹر، سینئر قائدین سمیت 300 مدعو افراد کیمپ میں شرکت کریں گے۔پارٹی نے سات کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں پارٹی آرگنائزیشن اینڈ چیلنجز سب کمیٹی، کوآپریشن اینڈ لیبر سب کمیٹی، زراعت صنعت سب کمیٹی، ٹورازم اینڈ ڈیولپمنٹ سب کمیٹی، سوشل جسٹس سب کمیٹی، ویمن امپاورمنٹ اور نائکی سب کمیٹی اور یوتھ امپاورمنٹ سب کمیٹی شامل ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں آئندہ اسمبلی انتخابات سمیت پارٹی کی مضبوطی پر برین سٹارمنگ (چنتن منتھن)ہوگی۔اس بات کی اطلاع دتاتری مولگے جنرل سکریڑی ڈی سی سی بید رنے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!