ای ڈی اور سی بی آئی کوکٹھ پتلی کے طور پر استعمال کرنے پر بنگلور میں آر ایس ایس اورمرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کااحتجاج، گرفتار ی ورہائی

0
Post Ad

بیدر۔ 16/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) بی جے پی کی زیر قیادتظالم اور ہٹلر شاہی حکومت خود مختار آئی ٹی،ای ڈی اور سی بی آئی کو آر ایس ایس اورمرکزی حکومت کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کررہی ہے جس کی مذمت کرتے ہوئے آج بنگلورو میں کے پی سی سی نے راج بھون مقفل کرنے کا پروگرام رکھ کر احتجاج منظم کیا۔ اس احتجاج کی قیادت کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار، سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا، سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کی جس میں اپوزیشن لیڈربرائے کونسل بی کے ہری پرشا، رام لنگاریڈی، سلیم احمد، اور بہت سے دوسرے قائدین شریک رہے۔رکن قانون سازکونسل (MLC)جناب اروندکمارارلی نے بنگلور سے بتایاکہ ہم سب کو گرفتار کر کے چامراج نگر تھانہ لے جایا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!