قومی شاہراہ نمبر50(بیدر تا ہمناآباد)کی تعمیر 17مارچ 2024 تک مکمل ہوجائے گی:وزیر سی سی پاٹل

0
Post Ad

بیدر۔ 22/فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) قومی شاہراہ نمبر 50بیدر تا ہمناآباد کاآغاز اور اس کے اختتام اور خرچ سے متعلق محکمہ تعمیرات عامہ (PWD) کے وزیرسی سی پاٹل سے ایم ایل سی بیدر مسٹر اروندکمارارلی نے تحریری سوال کیاتھا۔ جس کاجواب دیتے ہوئے وزیر سی سی پاٹل نے بتایاکہ قومی شاہراہ نمبر 50بیدرتا ہمناآباد کے کام کا آغاز 18مارچ 2021سے شروع ہواہے۔ اوراس کااختتام 17مارچ 2023کو ہوگا۔ جب کہ کام کے مکمل اختتام کی تاریخ 17مارچ 2024ہے۔ جس کے لئے 344.79 کروڑ رقم منظور کی گئی ہے۔ گتہ دار کانام سوامی سمرتھ انجینئر پرائیویٹ لمیٹیڈ پونہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں بتایاگیاکہ تعمیراتی کام میں آہستگی کی وجہ (۱) جنگلات کے علاقے سے اجازت نامہ (۲) اراضی کامعاملہ (۳) برقی وائر kv 110,33,11کی نقل مکانی (۴) راستوں کی کشادگی کے لئے درختوں کاکاٹنا (۵) زائد /تبدیلی کام کے لئے متعلقہ بورڈ سے اجازت (۶) مجسموں کی منتقلی۔ یہ کام فزیکلی 66.80%اور اقتصادی حوالے سے 60.20%ہوچکاہے۔ مذکورہ مسائل اگر حل ہوجائیں تو 17مارچ 2024تک کام مکمل ہوجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!