ڈپٹی کمشنر نے نہرو اسٹیڈیم میں 100 فٹ قومی پرچم لہرانے کیلئے کھمبا نصب کرنے کی ہدایت دی

0
Post Ad

بیدر۔2/اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) 75/ ویں آزادی کا امرت مہوتسوا کے موقع پرڈپٹی کمشنر گووند ریڈی نے ضلع بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں ایک بہت بڑا کھمبا لگانے اوراس پر قومی پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کو انہوں نے شہر کے مختلف عہدیداروں کے ساتھ اس مقام کا معائنہ کیا اور آخر میں کہا کہ 15/ اگست کو ضلع کے نہرو اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا جائے گا۔100 فٹ اونچے فلیگ پول پر 20*30 سائز کا قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ پربودھ کامبلے میونسپل کمشنر کو یہ کام 12 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ دیکا کشور بابو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوکمار شیلونت، اسسٹنٹ کمشنر محمد نعیم مومن، بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کمشنر ابھے کمار، یوتھ سرویس اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر امرتا اشٹگی،ضلع شماریات کے افسرسوورنا، محکمہ حیوانات کے سینئر ماہرگوتم ارلی، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرمیونسپل کونسل راج شیکھر مٹھ پتی اور دیگر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!