جاوید محمد الہ آباد ،الہ آباد کےمکان کو حکومت و انتظامیہ نے بے بنیاد الزامات لگا کر ڈھا دیا ۔

0
Post Ad

جاوید محمد الہ آباد ،الہ آباد کے مسلمانوں کی معروف و ممتاز شخصیت ،درد مند دل، متحرک و فعال ، دیندار،خوش حال، غیرمسلموں سے اچھے روابط رکھنے والے، سوشلسٹ و لفٹسٹ سب سے موثر تعلقات رکھتے، سب کے مشکلات و مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش  رہنے والے سماجی کارکن، حکومت و انتظامیہ کے لوگوں سے بھی روز کے تعلقات، پیس کمیٹی کے صدر، قبرستان کمیٹی کے صدر، جماعت اسلامی ہند کے ناظم شہر رہ چکے، ویلفیر پارٹی سے وابستہ۔۔۔۔۔

آخر جاوید محمد الہ آباد کی سرگرمیوں میں کیا کمی تھی، کیا قصور تھا کہ ایک اچھے علاقہ میں ،ان کے خوبصورت، سہولتوں سے آراستہ مکان کو حکومت و انتظامیہ نے بے بنیاد الزامات لگا کر ڈھا دیا ۔
12/جون کو ان کے مکان کو ڈھا دیا گیا، جاوید محمد کو جیل بھیج دیا گیا۔

یہ یو پی حکومت کی کارروائی سراسر انتقام پر مبنی ہے ۔یہ انتقامی کارروائی جاوید محمد کو ان کی حق گوئی ، ان کی فعالیت،حکومت و انتظامیہ میں نمایندگی پر دی گئی ہے تاکہ کوئی دوسرا شخص جاوید محمد کی طرح آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرے۔
اس واقعہ میں ہمارے لئے یہ سبق ہے کہ ہمت اور حوصلوں کو بلند رکھیں،اور سمجھدار، فعال،لوگ بناتے رہیں۔صالح سماجی و سیاسی کارکن میں اضافہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!