یومِ پیدائش کے موقع پر طلبہ وطالبات میں کتابوں کی تقسیم

0
Post Ad

گلبرگہ۔ 9/جولائی (راست) کل یعنی 8/جولائی کوممتاز سماجی کارکن، محب ِ اردو، وظیفہ یاب محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدارنے اپنی 65ویں سالگرہ نہایت ہی سادگی سے منائی۔ اور اس دن بھی اپنی زندگی کے سب سے اہم کام (طلبہ میں کتابوں کی مفت تقسیم) کو نہیں بھولے۔اور انھوں نے اپنی 65/ویں سالگرہ پرسرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول نظام پور گلبرگہ (شمال)میں میرمعلمہ نصر ت پروین اور دیگر اساتذہ کی موجودگی کے دوران طلبہ وطالبات کو بیش قیمت کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔ تحسین بیگم ہفتم، مسکان بیگم ششم، مسکان ہفت، علی عباس پنجم، اور یاسمین بیگم نامی طالبات میں اردو سے کنڑا سیکھنے کی کتاب، اردو۔ انگریزی گرام اور اردو گرامرس قاعدہ اور آوبچو، اردو سیکھیں کتابیں تقسیم کی گئیں۔ محترمہ زہرہ جبین معاون معلمہ نے اسکول کے مہمان خواجہ فریدالدین انعامدار کا تعارف نہایت ہی خوش اسلوبی سے پیش کیا۔ اور نظامت فرمائی۔ میرمعلمہ صاحبہ اور اسٹاف کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔ اور دل کی عمیق گہرائیوں سے محب ِ اردو اور سماجی کارکن جناب انعامدار کا شکریہ اور درازی ئ عمر کی دعا دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!