بیدر میں جماعت ِ اسلامی کے مفت ٹیلرنگ ٹریننگ سینٹرمیں تقسیمِ اسنادات
بیدر: 16/نومبر (پریس نوٹ) جماعت ِاسلامی ہند شہر بیدر کی جانب سے مولانا سید ابوالاعلی مودودی ہال، موقوعہ نورخان تعلیم بیدر میں شعبۂ خدمتِ خلق کے زیر تحت چلنے والے ٹیلرنگ ٹریننگ سینٹر کے 3 ماہ مکمل ٹریننگ کورس سیکھنے والے جملہ 2 بیاچ کیتقریبا(30) سے زائد لڑکیوں اور خواتین میں ٹریننگ کی تکمیلیت کے اسنادات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر معاون امیر مقامی جماعتِ اسلامی ہند، شہر بیدر محمد عارف الدین نے بتایا کہ یہ مفت ٹیلرنگ ٹریننگ سنٹر تقریبا 8 سال سے چل رہا ہے تقریبا 500 سے زائد مستحق لڑکیاں اور کئی بیوہ خواتین اس سینٹر کے ذریعے مستفید ہو چکی ہیں۔ سنٹر کا مقصد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین خود کو ہنر مند اور خود کفیل بنائیں۔ ہنر اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اور آپ اس سنٹر سے جو کچھ سیکھا ہے اسیعملی طور پر جاری رکھیں جس سے آپ کی ماہرانہ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔مسلسل جد وجہد اور محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن خواتین میں دینداری آجاتی ہے اور اسلام کی تعلیمات کو اپناتے ہیں تو اپ دیکھیں گے کہ اس سے گھروں کا ماحول بھی تبدیل ہوتا ہے۔ جماعتِ اسلامی چاہتی ہے کہ ہماری اپنی زندگیوں میں تبدیلی آئے۔ ہم اسلامی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہونے کی کوشیش کریں۔ انہوں نے اس سینٹر کے ساتھ ساتھ ہفتہ واری اجتماعات میں شرکت سے دینی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔ اس موقع پر محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ ہم خود ہنرمند بنیں اور اور ہماری خواتین خود کفیل بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کورس میں شرکت کی اور کورس ختم ہوگیا کہہ کر ہم اپنے گھروں میں نہ بیٹھیں بلکہ سنٹر میں تربیت پانے کے بعد آپ اپنے آپ کو مزید سیکھنے کی جستجو کریں اور اس میدان کے ماہر (ایکسپرٹ) بنیں اورپیشہ وارانہ قابلیت اپنے اندر پیدا کرتے ہوئے ترقی کریں۔ امیرمقامی نے مزید کہاکہ قران و حدیث کے مطالعہ کرتے ہوئے اپنے گھر ماحول کو صحیح راہ پر لانا اور دوسروں کو بھی صحیح کام کی طرف توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے گھروں میں روزانہ قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھیں، اور احادیث کا مطالعہ کریں، جس کے ذریعے سے ہمارے ایمان میں اضافہ ہوگا۔اس موقعہ پر محترمہ سیدہ آمنہ صاحبہ رکن جماعت اور ٹیلرنگ سنٹر کی ذمہ دار انسٹرکٹر محترمہ پروین خانم بھی موجود تھیں۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ نئے بیاچس کا عنقریب آغاز ہوگا۔ مزید تفصیلات کیلئے اس موبائل نمبر 9902361244پر ربط پیدا کریں۔