حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدر میں جناب اقبال احمد نائب صدر کے ہاتھوں طلبہ وطالبات میں انڈوں کی تقسیم
بیدر۔ (پریس نوٹ) قادریہ گراؤنڈبیدر میں و اقع گاوان ایجوکیشن سوسائٹی بیدر کے تحت چلائے جارہے حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول(گرلز وبوائز) بیدر میں آج 26/ستمبر جمعرات کو جناب محمد اقبال احمد نائب صدر گاوان ایجوکیشن سوسائٹی بیدر کے ہاتھوں طلبہ وطالبات میں دوپہر کے کھانے میں انڈوں کی تقسیم کے پروگرام کاافتتاح عمل میں آیا۔ ریاست کی سدرامیا حکومت نے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے تعاون عمل سے طلبہ میں غذائی قلت کودور کرنے، خون کی کمی کوروکنے، کثیرغذائی اجزاکی کمی پرقابوپانے اور سیکھنے کے عمل میں مسلسل اضافہ کرنے کے مقصدسے ہفتہ میں 6انڈے دینے کاپروگرام 25/ستمبر سے تمام سرکاری اور امدادی اسکولوں میں شروع کرچکی ہے۔ میموریل اسکول نے اس اسکیم کاباضابطہ آغاز آج 26/ستمبر کو سوسائٹی کے ذمہ داران کے سامنے کیا۔ اس تقریب کے موقع پرگاوان ایجوکیشن سوسائٹی بیدر کے نائب صدر جناب محمد اقبال احمد، سکریڑی جناب سید اظہر الدین، ڈائرکٹرز میں جناب محمد شفیع الدین سیریکار، شیخ چاند، سید مدثر حسین کے علاوہ صدرمعلم جناب محمد معظم اور دیگر معلم ومعلمات اور غیرتدریسی عملہ موجودتھا۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔