وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ڈاکٹر محمد افضل

0
Post Ad

وجئے پور۔تاخیرسے ملی اطلاع کے بموجب سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجیاپور کے شعبہ طبیعات کے پروفیسر صدرشعبہ و پرنسپل ڈاکٹر محمد افضل، چونتیس سالہ تدریسی خدمات کے بعد وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔ اس موقع پر ادارہ سیکیاب اسو سی ایشن کے بانی و صدر جناب شمس الدین پونیکر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس وداعی تقریب میں ادارہ سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور کے منتظمین جناب اے ایس پاٹل،سیکریٹری سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور،جناب ریاض فاروقی، چیرمین گورننگ کونسل، سیکیاب ڈگری کالج، جناب عبدالرحمن بغلی، ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور،جناب نجیب بخشی، چیرمین گورننگ کونسل سیکیاب پی یو کالج برائے ذکور، جناب صلاح الدین ایوبی پونیکر ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے ڈاکٹر محمد افضل کو تہنیت پیش کی اور اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جناب اے ایس پاٹل نے موصوف کی تعلیمی و تدریسی خدمات کو بے حد سراہا اور بالخصوص پرنسپل کی حیثیت سے انتظامیہ معاملات میں اپنے جوہر دکھائے. اور ایک مہمان خصوصی نوجوان وفعال حرکیاتی شخصیت جناب صلاح الدین ایوبی پونیکر ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے خیالات میں موصوف کی تدریس کو بے حد سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سرکار کی نظر میں وظیفہ یاب ہوئے ہماری نظر میں نہیں آپ کی تدریسی خدمات کے لئے ادارہ سیکیاب میں ہر وقت استقبال ہے. اس جلسہ میں ڈاکٹر محمد سمیع الدین،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو،سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجیاپور نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ آپ کی باقی زندگی صحت و تندرستی و سلامتی کے ساتھ گزرے۔آمین بس میں اتنا کہوں گا کہ:

اللہ تمہیں فتنہ سے ہر شر سے بچائے
دربار میں حج کے لیے اک بار بلائے

افضل کے حق میں دل سے یہی ہے میری دعا
ہر موڑ پر ہو ان کا مددگار تو خدا
ہر رنج و غم سے ان کو ہمیشہ ملے نجات
مقبولیت عطا ہو میں کہتا ہوں دل کی بات
ڈاکٹر سی ایل پاٹل اور پروفیسر ایچ کے یڑہلی نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے اس جلسہ کے صدر ڈاکٹر ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ڈاکٹر محمد افضل ایک اچھے پرنسپل ثابت ہوئے ہیں اور آیندہ کے پرنسپل کالج کی ترقی کے بارے میں ہمیشہ کوشاں رہیں. ڈاکٹر سلیم کیمبھاوی نے بھی تہنیت پیش کی.وائس پرنسپل پروفیسر زہرہ تبسّم قاضی کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود رہا. نو منتخب پرنسپل پروفیسر ایم ٹی کوٹنس نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے اور شکریہ کا خوشگوار فریضہ ڈاکٹر ایس ایچ ملگھان نے ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سی ایل پاٹل نے ادا کئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!