تعلیم وہ ہے جو آپ کے اخلاق و کردار سے ظاہر ہو۔ ذکری اُردو اسکول بسوا کلیان میں عبداللہ جاوید صاحب۔, اِسلامی اسکالر و ماہر تعلیم کا لکچر

0
Post Ad

بسوا کلیان: مشہور اسلامی اسکالر اور ماہر تعلیم جناب عبد اللہ جاوید صاحب رائچور کے بسوا کلیان دورے کے موقع پر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب ذکری کیمپس بسوا کلیان میں موصوف کا طلبہ کے لئے خصوصی  لکچر “اسلام میں تعلیم کا صحیح تصور” پر منعقد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز کالج کی طالبات حلیمہ  نے قرات کلام پاک اور نکہت نے  نعت شریف پیش کیا , جناب حافظ سید کلیم اللہ معاون معلم نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ اور محترم جناب عبداللہ جاوید صاحب  نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کے سامنے اسلام میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم وہ نہیں جو ڈگریوں سے ظاہر ہو بلکہ تعلیم وہ ہے جو آپ کے اخلاق و کردار سے ظاہر ہو۔  مزید انھونے کہا کہ اللہ سے محبت کرو اور اللہ تعالیٰ سے اپنے رشتے کو مضبوط کرنے کے لئے, عبادت ,ذکر  و اذکار کو پابندی سے کرتے رہو,  انہوں نے طلبہ کو قرآن اور احادیث کی روشنی میں تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرایا ۔ اس موقع پر جناب مجاہد پاشاہ قریشی جنرل سیکریٹری  ، جناب محمد نعیم الدین چابک سوار, ایڈوائزر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی ، کے علاوہ محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ،  شگفتہ خانم صاحبہ,محترمہ وسیم سلطانہ , تسلیم سُلطانہ اور دیگر اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!