چاند سورج زمین اسمان خالق کائنات کی نشانیاں ہیں نوجوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں داخلہ لیں
گلبرگہ (ای میل )وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی نے قران مجید میں چاند سورج زمین اسمان رات اور دن کا واضح طور پر ذکر کیا ہے یہ ساری چیزیں اللہ تبارک و تعالی کی نشانیوں میں سے ایک ہیں جن کا ذکر قران میں اتا ہے قران ایک اسمانی کتاب ہے جس میں دنیا کے تمام انسانوں کے لیے زندگی گزارنے کا طریقہ بتایا گیا ہے دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی آدمی قران کریم کی ہدایتوں پر چل کر اپنی زندگی گزارتا ہے تو دنیا اور اخرت میں کامیاب رہتا ہے
حیدر علی باغبان نے مزید کہا کہ ہندوستان چندریان 111 کی چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ پر ملک بھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں یقینا یہ لمحہ تمام ہندوستانیوں کے لیے فخر سے مسرور ہونے کا ہے اسرو کی تمام ٹیم کو دلی مبارکباد جنہوں نے اپنی محنت لگن اور مسلسل جدوجہد سے اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں مشہور کیا یقینا تمام ٹیم قابل مبارک باد ہے
اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ نوجوانوں کا رجحان ڈاکٹر اور انجینئرنگ کی طرف زیادہ ہے سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف رجحان بہت ہی کم ہے لیکن اسرو کی ٹیم کو دیکھتے ہوئے کافی مسرت ہوئی کہ اس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی شامل ہیں بالخصوص مسلم نوجوانوں کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فیلڈ میں دلچسپی ملک کے تمام کروڑوں مسلم نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے یہ سچ ہے کہ اگر اپ میں صلاحیت اور قابلیت ہے تو کوئی بھی آپ کو روک نہیں سکتا اسرو کہ نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیا کہ ہمارا ملک امریکہ روس چین کا ہم اثر ہے
حکومت کو چاہیے کہ چندریان 111 کی پوری ٹیم کو اعزاز و انعامات سے نوازا جائے ان نوجوانوں کی مسلسل جدوجہد کوشش و کامیابی نے ہندوستان کو پوری دنیا کے سامنے سرخ روح ہونے کا موقع عطا کیا
چندریان 111 چاند کی سطح پر 14 دن میں کیا کچھ کرتا ہے وہاں سے کس قسم کے تصاویر اور معلومات حاصل ہوتی ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن دیکھنا یہ بھی ہے کہ اج سے 1400 سال قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر ائے ہیں انہوں نے اپنی انگلی کہ اشارے سے چاند کو دو ٹکڑے کیا تھا اور یہ معجزہ پوری دنیا نے دیکھا تھا ہو سکتا ہے چندریان 111 کے ذریعہ اس عظیم معجزے سے متعلق بھی معلومات حاصل ہوں