محب ِ ماحولیات ریاض پاشاہ کوللور نے قومی پرندہ مور کو بچالیا

0
Post Ad

اوراد۔ یکم اگست (راست) فیاض بھائی نے اتوار کواوراد تعلقہ کے کولور گاؤں میں سویابین کی فصل کے درمیان قومی پرندے مور کو کھیت میں تڑپتے ہوئے دیکھا،اور یہ بات محب ِ ماحولیات ریاض پاشا ہ کولور کوبتائی۔ انھوں نے کھیت میں مور کولنگڑاتے اور گرتے ہوئے دیکھاتوفوری جاکر اسے اپنے قبضہ میں کر لیا۔مور کاجائزہ لینے پر پتہ چلاکہ پیر اور آنکھ میں چوٹ اور سوجن کے نشان ہیں۔ وہ اڑنا تو دور کی بات ہے،اسی لئے چل نہیں پارہاہے۔ ریاض پاشاہ کوللور فوری طور پرمور کو علاج کے لیے اورادAnimal ہاسپٹل لے گئے. اتوار ہونے سے دوپہر کے وقت کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا،وہاں سے 50کیلومیٹردور واقع یونیورسٹی آف اینیمل میڈیسن اینڈ فشریز سائنسز، کمٹھانہ بیدر لایا گیا، جہاں مور کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔بعدازاں محکمہ جنگلات سنت پور کے افسران کویہ قومی پرندہ مورسونپ دیا گیا۔100کیلومیٹر کی بھاگ دوڑ اور ایک قومی پرندے مورکی جان بچانے کی سعی کرنے پر محکمہ جنگلات کے افسران نے ریاض پاشاہ کوللور کے اس کام کوسراہاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!