سقوط حید رآباد پر گلبرگہ میں خطیب و آئمہ مساجد کےلئے انعامی مقابلہ مضمون نویسی
گلبرگہ14اگست انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ ، وحدت اسلامی گلبرگہ ، حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام گلبرگہ میں بلا لحاظ مسلک خطیب و آئمہ مساجد کے لئے سقوط حیدر آباد ماضی اور حال کے زیر عنوان انعامی مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ انعام اول15ہزار،انعام دوم 10ہزار ،انعام سوم 5ہزار اور ایک ہز ار کے10ترغیبی انعامات مقرر کئے گئے ہیں ۔ انعامی مضمون نویسی مقابلہ میں شرکت کے لئے مواد کے حوالہ جاتی کتب50فیصد ڈسکاءونٹ پر مہیا کر وائے جائیں گے جبکہ رجسٹریشن فیس 100روپئے ہوگی ۔ مقابلہ میں گلبرگہ کے علاوہ بیدر ،یادگیر ، رایچور اضلاع کی مساجد کے خطیب اور آئمہ حصہ لے سکیں گے ۔ رجسٹریشن درخواست فارم اور حوالہ جاتی کتب حاصل کرنے کے لئے حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل روبر سرڈگی ڈگری کالج،فیض میڈیکل اسٹور کی اوپری منزل ہاگرگہ روڈ گلبرگہ اور احمد زیراکس متصل دفتر انڈین یونین مسلم لیگ نیا محلہ گلبرگہ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ مقابلہ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن15اگست تا25اگست کے درمیان کروایا جا سکتا ہے ۔ انعامات جلسہ سقوط حیدر آباد ماضی اور حال میں دیئے جائیں گے جو ماہ ستمبر میں منعقد ہوگا ۔ تفصیلات کے لئے درجہ ذیل موبائیل نمبرات پر ربط پید کیا جاسکتا ہے ۔
مولانا محمد نوح 9880887386 عبد الرحیم 9844342653 عزیزاللہ سرمست 9845678648