ہڑپد سماج ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام، راجکمار آر ہڑپد نے وزیراعلیٰ سے اظہارتشکر کیا

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 22/فروری(عبدالقدیر لشکری)چیف منسٹر بسواراج بومائی نے علیحدہ ہڑپد ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا اعلان کیا ہے جو کہ ہڑپد برادری کے مطالبات میں سے ایک ہے کیونکہ کرناٹک ریاست میں ہڑپد برادری کی آبادی 15 لاکھ سے زیادہ ہے۔ چٹگوپہ تعلقہ ہڑپد سماج کے سیکریٹری راج کمار آر ہڑپد نے مذکورہ بات بتائی اور کہاکہ وزیراعلیٰ نے ہڑپد سماج کا خواب پورا کرتے ہوئے ہڑپد سماج کو انصاف فراہم کیا۔ چٹگوپہ تعلقہ ہڑپد سماج کے سیکریٹری راج کمار آر ہڑپد نے بسواراج بومائی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کام قابل ستائش ہے۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!