آئیڈیل پی یوکالج بسواکلیان میں NEETکے شاندارنتائج ، 26میں سے 10طلبہ وطالبات مفت MBBSنشست کے اہل:مجاہد پاشاہ

0
Post Ad

بسوا کلیان:(نامہ نگار) الفرقان ایجوکیشنل ٹرسٹ بسواکلیان کے تحت چلنے والے معروف تعلیمی ادارے آئیڈیل پی یوکالج اور (K-CET/JEE/NEET) کوچنگ بسواکلیان کے صدر جناب محمد مجاہد پاشاہ قریشی کے بموجب اِمسال بھی آئیڈیل پی یوکالج بسواکلیان میں NEETکے نتائج نہایت ہی شاندار حاصل ہوئے ہیں۔ یہ آئیڈیل نیٹ کا پانچواں سال ہے۔ اور ہر سال نتائج میں ترقی دیکھی جارہی ہے۔ اس کی وجہ قابل ترین فیکلٹیز(لیکچررس) کی خدمات بسواکلیان کے آئیڈیل پی یو(سائنس) کالج کو حاصل ہیں۔ ان نتائج کی دوسری بات یہ ہے کہ طلبہ کی کم تعداد کے ساتھ اس طرح کے نتائج دئے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر کالجس میں ہزارہا طلبہ ہوتے ہیں۔ اگر ان ہزارہا طلبہ سے کم تعداد والے آئیڈیل طلبہ کے نتیجہ کو دیکھاجائے تو آئیڈیل کا نتیجہ آنکھیں کھول دیتاہے۔ اِمسال 26طلبہ نے NEETکاامتحان لکھا۔ جس میں سے 10طلبہ نے عمدہ مظاہرہ کیاہے۔ ان 10طلبہ میں سے دوطالبات نے 600سے زائد نشانات حاصل کئے ہیں۔شگفتہ انجم بنت نصیرالدین نے 603اور ایمن ربی بنت سید واجد علی نے 602نشانات حاصل کئے ہیں۔ باقی 8طلبہ وطالبات نے 596سے 500تک نشانات حاصل کئے ہیں جن کی تفصیل اس طرح ہے۔ سید ہ تاج النساء بنت محمد ناظم الدین 596، (یہ تینوں طالبات نے نیٹ امتحان دوبارہ دیا) لیکن باقی 7طلبہ وطالبات نے 578سے 500تک نشانا ت حاصل کئے ہیں۔ یہ تمام کے تمام نے پہلی دفعہ امتحان دے کر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے۔ سمیہ مسرور نثاراحمد 578، سید یوسف سید صمد 560، فرح نساء ایس کے لائق پاشاہ 531، عزیز الرحمن محمد بابا 511، ثانیہ بیگم محمد یونس 504، تقدیس انجم اولیاء پاشا ہ 503، اور شفیعہ فردوس حسام الدین 500نشانات۔ موصوف نے بتایاکہ ہمارے کالج سے اِمسال 10طلبہ MBBSمفت سیٹ حاصل کریں گے اِن شاء اللہ۔ اس کے علاوہ JEE(M)میں 10میں سے 8طلبہ کوالیفائی ہوئے ہیں۔ اسی طرح بسواکلیان پی یوسی سائنس دوم سال 2023-24کے نتائج بھی عمدہ آئے تھے۔ جس کاذکر ضروری معلوم ہورہاہے۔ سامعہ مسرور نے 97.17%، ثانیہ بیگم نے 96.17%اور تقدیس انجم نے 95.5%نتائج حاصل کئے تھے۔ مجموعی نتائج 34امتیازی کامیاب، 40درجہ ء اول، 2درجہ دوم اور 79نے درجہ سوم میں کامیابی حاصل کی تھی۔ادارہ کے صدر جناب محمدمجاہد پاشاہ نیمینجنگ ڈائرکٹر مجتہد عمر، ڈائرکٹر مقتدر عمر، پرنسپل نریندرکمار، فیکلٹیز،ا ولیائے طلبہ اور طلبہ کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔اور بتایاکہ NEET Long Term اعادہ کرنے والے طلبہ کے لئے داخلہ کھلے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!