نماز سے افضل ایمان ہے۔ ہمارے ہر بچے کے دل میں عشقِ رسول موجز ن رہے مرحوم ایم اے حمید کی رہائش گاہ پر دینی تقریب، حضرت مرزاؔچشتی صابری نظامی، مفتی سیدسراج الدین نظامی، مولانا حافظ محمد فیاض الدین نظامی ودیگر کے خطابات

0
Post Ad

بیدر۔ 13/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) جس کسی نے آقا ﷺ سے جتنی محبت کی، اسی قدر ولایت میں مقام ومرتبہ پایا۔ کیونکہ آقا ئے نامدار کے اسم مبارک کے بغیر کلمہ ئ حق ناتمام ہے۔ اور یہ بھی یادرکھیں کہ نماز سے افضل ایمان ہے۔ یہ باتیں حضرت مرزا چشتی صابری نظامی نے کہیں۔ وہ کل شب مرحوم ایم اے حمید چیف ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک کی رہائش گاہ موقوعہ منیارتعلیم بیدر میں کاروان ادب کمیٹی کے صدر جناب محمدفراست علی ایڈوکیٹ کی جانب سے منعقدہ دینی تقریب سے بحیثیت سرپرست ِ دینی تقریب خطاب کررہے تھے، جس کی صدارت انجینئر اختر محی الدین نے کی۔ حضرت مرزانے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ سے بڑھ کرکوئی عاشق آپ ﷺ کا نہیں ہے۔ مفتی سیدسراج الدین نظامی نے بتایاکہ مسلمانوں نے اپنی کھوچکی حکومتیں واپس لے لیں لیکن جو علمی زوال ملت ِ اسلامیہ کو آیا ہے، اس زوال کوملت عروج میں بدل نہیں سکی۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے ہر بچے کے دل میں عشقِ رسول موجز ن رہے۔ ہمارے گھرکی خواتین صحابیات کی سیرت کو اپنانے کی سعی کریں۔ سیریلس دیکھنے سے دلوں میں عشقِ رسول پیدا نہیں ہواکرتا۔مولانا حافظ محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی نے اپنی 12منٹ کی تقریر میں بتایاکہ تمام مخلوقات میں بے عیب، بے نقص اور کمال والی ہستی نبی کریم ﷺ کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی محبت دلوں میں رہے تو کوئی طاقت ہمیں ہر انہیں سکتی۔ ہر میدان میں ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اور عالمِ اسلام کا اتحاد صرف ذاتِ نبی کریم پر ہی ہوسکتاہے۔جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروانِ ادب کمیٹی بیدر نے استقبالیہ کلمات میں بتایاکہ آج نبی کریم ﷺْ سے ذاتِ بے مثال سے متعلق کفارومشرکین بدزبانی میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے میں ہماری کیا ذمہ داری ہوسکتی ہے، ہم اس کو سمجھیں۔اس پر بھی نظر رکھیں کہ کہیں اللہ تعالیٰ ہم پر غضبناک تو نہیں ہے؟ اگر ایسا ہواتو وہ ہماری جگہ دوسروں سے اپنے دین کاکام لے گا۔ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز مولوی محمد اسمعیل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جناب محمد شفیع الدین نے نعت شریف پیش کی۔جبکہ محمد عطااللہ صدیقی امام جامع مسجد بیدر نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئے۔ تقریب کادوسراحصہ نعتیہ محفل سے متعلق تھا۔ جس کی نظامت جناب حافظ محمد عبیداللہ عطاری نے کی۔ نعتیہ کلام سنانے والے نعت خوانوں اور نعت گو شعراء میں حافظ عبیداللہ خان عطاری، محمد شفیع الدین، منورعلی شاہد، محمد محبوب، حافظ عبدالحکیم، میربیدری اور مرزاؔچشتی صابری نظا می شامل رہے۔اپنی اپنی نعت شریف کے ذریعہ محفل کوگرمادِیااور دلوں میں ایمان کی حرارت بھردی۔سلام پر دینی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ جناب محمد سلطان سیٹھ، جناب نثاراحمد پانی منتری، جنا ب فاروق احمد یعقوبی، جناب عادل قادری، جناب عبدالعلی نیوزایڈیٹر حیدرآباد کرناٹک، جناب محمد مبین، جناب محمد فہیم الدین اور دیگرشریک رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!