ہمنا آباد بلدیہ کی نومنتخب صدرنے رکن اسمبلی کو تہنیت پیش کی

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 22/جون (محمد عبدالقدیر لشکری)آج ہمناآباد بلدیہ کی نومنتخب صدر محترمہ نیتو ملکارجن شرما نے کرناٹک حکومت کے سابق وزیر اور ہمناآباداسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی جناب راج شیکھر بی پاٹل کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر مسٹر پاٹل نے اپنے خطاب میں کہاکہ نومنتخب صدر کو عوام کا آشیرواد حاصل ہے، لہٰذا قصبہ ہمناآباد کے لوگوں کے مسائل کوحل کرتے ہوئے ان کے دماغ جیتنا چاہیے۔ کیونکہ یہ اقتدار مستقل نہیں ہوتا بلکہ عوام کی محبت اور اعتماد ہمیشہ قائم رہے گا، اس لیے یہ ایک چیلنجنگ کام ہے،لہٰذا ٹاؤن کے تمام وارڈز کا دورہ ضرور کریں اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔اس موقع پربلاک کانگریس صدر اور رکن بلدیہ جناب محمد افسرعلی،دیگر اراکین بلدیہ میں محمد مکرم، گورے میاں، ویریش وغیرہ اور بلدیہ کا عملہ موجودتھا۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!