جماعت اسلامی ہند شعبہ ء خواتین بیدر کا پیر30/ستمبر کواختتامی پروگرام

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) جماعت اسلامی ہند شعبہ ء خواتین کی جانب سے ایک مہینہ پرمشتمل مہم بعنوان”اخلاقی محاسن، آزادی کے ضامن“ یکم ستمبر تا30/ستمبر تک ملک بھر میں چلائی جارہی ہے۔ لہٰذا اس ایک ماہی مہم کااختتامی پروگرام 30/ستمبر بروزپیر 2:30بجے دوپہر ڈیسنٹ فنکشن ہال، بہمنی روڈ، گولہ خانہ بیدر میں جماعت اسلامی ہند شعبہ ء خواتین بیدر کی جانب سے ہوگا۔ جو صرف اور صرف خواتین اور طالبات کے لئے رہے گا۔ اس مہم کے دوران جومقابلہ جات ہوئے ہیں، ان مقابلہ جات کے شرکاء میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اس بات کی اطلاع میڈیا کوآرڈی نیٹر محترمہ وائفہ اشرف نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!