بچوں کے لئے جمعہ کو نیورولوجی مفت کیمپ

0
Post Ad

بیدر۔ 22/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) شہر کے جنواڑہ روڈ پر واقع پانی کی ٹینک کے عقب میں واقع ناگورے اسکن(جلد) اسپتال کے روبرو اوتگے نیورواینڈ سائیکاٹری سنٹر میں 24 جون کی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بچوں کے نیورولوجی کا مفت کیمپ رکھاگیاہے۔ کیمپ کا انعقاد روٹری کلب آف بیدر (کلیان زون) اوراوتگے نیورو اینڈ سائیکاٹری سنٹر کے اشتراک سے عمل میں لایاجارہا ہے۔کیمپ میں نوزائیدہ سے لے کر 15 سال تک کے بچوں کی نشوونما، توجہ کی کمی، سستی، سیکھنے کی معذوری، پاؤں کا گرنا، دماغی فالج، مسکولر ڈسٹروفی، فریکچر اور سرجری، ڈاؤن سنڈروم، بیلز، اے ڈی ایچ ڈی، آٹزم کے امراض کی تشخیص ہوگی۔ ای ای جی، بیرا اور او اے ای کے جانچ بھی مفت ہوگی۔حیدرآباد کیر اسپتال کے ماہر ڈاکٹر شیام جیسوال، ڈاکٹر پرشانت آر،اوتگے اور ماہر اطفال ڈاکٹر ایس ایم پاٹل معائنہ کریں گے۔ نام کے اندراج اور کیمپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے موبائل نمبر 8861188186، 09880723009 یا 9036947757 پر رابطہ کریں، یہ بات بین الاقوامی روٹری ڈسٹرکٹ 3160 سیول ایریاز کے فوکس چیئر مین بسواراج دھنور اور کلیان زون معاون گورنر شیوکماریلال نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!