غزل

میرؔبیدری، بیدر۔ کرناٹک۔ موبائل:9141815923

0
Post Ad

غزل

تیسری چائے پی رہے ہو
یعنی کہ تم بھی جی رہے ہو
چائے میں شکّر ہی نہیں
کون سا غم ہے پی رہے ہو؟
تم بھی تھے ساتھ اس کے یار
گم ہوئے ہوش تبھی رہے ہو
بات نہیں کرتے ہوکیوں؟
لب پھر اپنے سی رہے ہو
بھول گئے یا میرؔہے یاد
سب کے ساتھ کبھی رہے ہو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!