رپٹن کوچنگ سنٹربیدرمیں پی یوسی کی طالبات کو ڈکشنری اور دیگر کتابوں کا خواجہ فریدالدین انعامدار نے دیا تحفہ

0
Post Ad

بیدر۔ 8/ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) محکمہ پولیس کے وظیفہ یاب، ممتاز سماجی کارکن اور محب ِ اردو جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے رپٹن کوچنگ سنٹر موقوعہ باروچی گلی، بید رپہنچ کر پی یوسی سائنس میں زیرتعلیم ذہین طالبات فردوس نورین،مسکان فاطمہ،ثناثمرین اور ثنابیگم کواردو۔ انگلش ڈکشنری اور دیگرکتابوں کاتحفہ پیش کیا۔اس موقع پر پرنسپل عامر کمال اور اڈمنسٹریٹر جناب محمد امجد حسین اور مظہرالدین موجودتھے۔ طالبات نے خواجہ فریدالدین انعامدار کا شکریہ ادا کیا۔ایک طالبہ نے بتایاکہ خواجہ فریدالدین انکل نے مجھے چٹہ سرکاری ہائی اسکول میں بھی گرامر کی کتاب2018؁ء میں تحفہ میں دی تھی۔ جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے طالبات سے کہاکہ وہ جب کبھی گرائمر کی کسی کتاب کی ضرورت ہوتو مجھ سے کہہ سکتی ہیں۔ میری خواہش ہے کہ طلبہ پڑھیں خوب پڑھیں اور اپنے والدین کانام روشن کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!