بسوا کلیان میں سرکاری سطح کھیل کے مقابلے

0
Post Ad

 

بسواکلیان : بسواکلیان اور سستاپور کلسٹر کے ہبالی سطح کے مقابلہ جات اسکولی طلبہ کے درمیان بسواکلیان اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ اسپورٹس میٹ کا افتتاح شاہجہاں تنویر صدر بلدیہ نے کیا۔ بلاک ایجوکیشن افسر سی جی ہلد نے اس موقع پر کہا کہ مضبوط جسم میں مضبوط دماغ ہوتا ہے۔ طلبہ کو کھیلوں کے مقابلہ میں حصہ لینا چاہیئے۔ ان مقابلہ جات میں تعلقہ بھر کے فزیکل ایجوکیشن اساتذہ نے مقابلہ جات منعقد کروائے۔ بسواراج پاٹل بلاک فزیکل ایجوکیشن افسر، جگناتھ پتنگے کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!