18 /اگست کواین سی پی بیدر ضلع سطح کے عہدیداروں اور کارکنوں کاایک عظیم الشان کنونشن: بھرت کامبلے

0
Post Ad

بیدر۔ 17/ اگست(محمدیوسف رحیم بیدری)18/اگست کی صبح، بیدر شہر کے ہوٹل سپنا انٹرنیشنل ہال میں بیدر ضلع سطح کے پارٹی عہدیداروں اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے کارکنوں کا ایک بڑا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ این سی پی یوتھ یونٹ کے ریاستی نائب صدر اور بیدر ضلع انچارج بھرت کامبلے نے کہا کہ اس میٹنگ میں مہاراشٹر کے عہدیدار، سابق وزراء اور ایم ایل ایز شرکت کریں گے۔ انہوں نے آج ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایاکہ تقریباً 300 کارکن اس کنونشن میں شامل ہوں گے۔ آئندہ 2023 ریاستی اسمبلی انتخابا ت، ضلع وتعلقہ پنچایت انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ این سی پی کرناٹک کاریاستی سطح کا کنونشن آنے والے جنوری میں دارالحکومت بنگلور میں سابق مرکزی وزیر شرد پوار کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ بھرت کامبلے نے وضاحت کی کہ کل کی میٹنگ میں اس پر بھی بات کی جائے گی۔مقامی پروگرام کے بارے میں انھوں نے کہاکہ کل صبح 11 بجے، مہاراشٹر اور ریاست کرناٹک کے این سی پی لیڈران بیدر شہر کے تمام حلقوں میں مہاتما کے مجسموں کو پھولوں کی مالا چڑھائیں گے۔ کامبلے نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداروں کو ہرضلع کے تعلقہ،اور ہبلی سطح پر راشٹروادی کانگریس (این سی پی)پارٹی کی تنظیم اور مضبوطی کے لیے سخت محنت کرنے کی ہدایت دی جائے گی اور کارکنوں کو آنے انتخابات کے لیے تیار رہنے کے لیے مناسب ہدایات دی جائیں گی۔ پریس کانفرنس میں بیدر این سی پی ضلع صدر اجنکے موڑے بسواکلیان، بھالکی یوتھ صدر راجکمار داورگاؤں، اوم پرکاش کامبلے، وغیرہ موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!